17 نومبر، 2026، 10:23 PM

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا آغاز کرنے والا امریکہ؛ فوجی اقدامات روک دے! ماسکو

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا آغاز کرنے والا امریکہ؛ فوجی اقدامات روک دے! ماسکو

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ماسکو ایک بار پھر مشرقِ وسطیٰ میں جھڑپوں کا آغاز کرنے والے امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوراً فوجی اقدامات ختم کرے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے خلیج فارس کے خطے میں کشیدگی کے دوبارہ بڑھنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں فوجی جھڑپوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کی سرکاری ترجمان نے کہا کہ افسوس کے ساتھ ہم خلیج فارس کے خطے میں کشیدگی کی دوبارہ شدت دیکھ رہے ہیں، یہاں تک کہ حالیہ دنوں میں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف نئے حملے کیے ہیں۔ ایران کے جزیرہ قشم اور بحرین کی سرزمین پر بھی حملوں کے واقعات درج کیے گئے ہیں۔

ماریا زاخارووا نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے حملے خطے کے ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کی صریح خلاف ورزی ہیں، روسی فریق کے لیے گہرے افسوس کا باعث ہیں اور انسانی جانی نقصان اور مادی تباہی کا سبب بنتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس ایک بار پھر موجودہ تنازع کے تمام فریقوں سے اور سب سے پہلے اس کے آغاز کرنے والے یعنی امریکہ سے، مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوراً جھڑپیں ختم کریں۔ ہم شہریوں پر حملوں اور ہر قسم کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول سمجھتے ہیں۔

News ID 1942936

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha